بدھ , اکتوبر 15 2025

پنجاب: ” اسکول ٹیچرز انٹرن” کی بھرتیوں کیلئے پالیسی جاری

محکمہ تعلیم پنجاب نے ” اسکول ٹیچرز انٹرن” کی بھرتیوں کیلئے پالیسی جاری کر دی ہے۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول انٹرن ٹیچرز کو 9 ماہ کیلئے بھرتی کیا جائے گا،اس مدت میں گرمی کی چھٹیوں کا پریڈ شامل نہیں ہو گا۔

ہائی اور مڈل اسکولزمیں ریکروٹمنٹ کیلئے ماسٹر ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔

پرائمری اسکول کیلئے بھی گریجویٹ ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی ہے،

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ٹی آئی کو دوسرے اسکول ٹرانسفر یا نوکری پر مستقل نہیں کیا جا سکے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد اور پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر معمول کے مطابق کھلے

ضلعی انتظامیہ اور وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق کسی سرکاری تعطیل یا بندش کی اطلاع …