google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بابراعظم: ون ڈے کرکٹ کا نمبر ون بیٹر - UrduLead
اتوار , اپریل 20 2025

بابراعظم: ون ڈے کرکٹ کا نمبر ون بیٹر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے کی بیٹرز  رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما، شبمن گل اور  ویرات کوہلی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر  پر  براجمان ہیں۔

بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بابر کی پانچ درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ بارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حسن علی کو ایرن ہالینڈ نے ‘جوکر’ قرار دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر …