ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بدھ  کے روز وکلا سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں اور 8 فروری کو احتجاج کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کواپنے اپنےعلاقوں میں احتجاج کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی  نے پارٹی رہنماؤں کو سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات دینے سے بھی روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے  سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …