اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

میں شاہ رخ خان کی فلمیں فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھی: گوری خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انکشاف کیا ہے وہ اپنے اداکار شوہر کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کیا کرتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے گوری خان کا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے۔

گوری خان نے اپنے اس انٹرویو میں بتایا ہے کہ مجھے شاہ رخ  کے فلمی کیریئر میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ ابتداء میں مجھے ان کی فملوں کے کامیاب ہونے پر بھی کوئی خوشی نہیں ہوئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ میری فیملی جو فلموں میں کام کرنے کے سخت خلاف تھی وہ بھی شاہ رخ خان کے ایک کامیاب اداکار بننے کی دعائیں کرنے لگی۔

گوری خان نے بتایا کہ میری فیملی میں سب لوگ ناصرف شاہ رخ کی فلموں کی کامیابی کے لیے دعائیں کرتے تھے بلکہ ان کی تمام فلمیں دیکھتے بھی تھے، لیکن مجھے شاہ رخ کے فلمی کیریئر میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور نہ ہی میں نے کبھی ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ شاہ رخ  کے  فلمی کیریئر میں میرا کوئی کردار نہیں تھا بلکہ میں تو ان کی فلمیں فلاپ ہونے کی دعا کرتے تھی کیونکہ میں ممبئی کی مشکل زندگی سے گھبرا گئی تھی۔

گوری خان نے مزید بتایا کہ مجھے ابتداء میں ممبئی میں رہنے میں بہت مشکل پیش آ رہی تھی تو شاہ رخ خان نے مجھ سے وعدہ کیا کہ اگر وہ کامیاب نہیں ہوئے تو ہم واپس دہلی شفٹ ہو جائیں گے تو میں بس یہ چاہتی تھی کہ ہم لوگ واپس دہلی چلے جائی۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہ مجھے شاہ رخ کی فلم ’دیوانہ‘ اور ’بازی گر‘ کی کامیابی پر بھی کوئی خوشی نہیں ہوئی اور نہ ہی میں نے یہ فلمیں دیکھیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …