منگل , اکتوبر 14 2025

میرے والد کے ہاتھوں 7 افراد قتل ہوئے: اکرم اداس

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور کامیڈین اکرم اداس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدکے ہاتھوں 7 افراد قتل ہوئے۔

 کامیڈین اکرم اداس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے والد کی ایک دکھ بھری کہانی سنائی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرا تعلق ایک کھاتے پیتے گھرانے سے تھا اور میرے والد بہت اچھے انسان تھے، وہ ہمیشہ کمزور لوگوں کا ساتھ دیتے تھے اور کبھی کسی پر ظلم نہیں کرتے تھے۔

 کامیڈین نے مزید بتایا کہ انسان کی زندگی میں برا وقت بتا کر نہیں آتا نہ جانے میرے والد کو کیا ہوا کہ وہ غلط کاموں میں پھنس گئے اور ان کے ہاتھوں 7 افراد کا قتل بھی ہو گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے والد جب جیل چلے گئے تو عدالتوں میں کیس لڑتے ہوئے ساری زمین جائیداد فروخت کرنی پڑ گئی۔

اکرم اداس نے مزید بتایا کہ والد  14 سال تک جیل میں رہے اور اس مشکل وقت سے نکلنے کے لیے مجھے اور میرے بھائیوں کو بچپن سے ہی بہت محنت کرنی پڑی۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ والد کے جیل جانے کے بعد ہم نے اپنا آبائی شہر بھی چھوڑ دیا اور پھر کبھی وہاں واپس نہیں گئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …