اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی شدید مالیاتی بحران کا شکار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شدید مالیاتی بحران کا شکار ہوگئی جس سے نکلنے کے لیے اس نے فوری طور پر فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی۔

پارٹی نے اس سلسے میں ایک مراسلہ بھی جاری کردیا جس میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے سالانہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈ دینے کا کہا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی طرف سے مراسلے بھجوائے گئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس وقت تاریخ کے مشکل مالیاتی بحران سے گذر رہی ہے، ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز 2 قسطوں میں فنڈز جمع کرائیں۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اجازت کے بعد فنڈز طلب کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …