جمعرات , جولائی 30 2026

کینیڈاکا پاکستانی پوڈکاسٹر کو آفیشل پِن اور سرٹیفکیٹ کا اعزاز

حکومتِ کینیڈا نے پاکستانی پوڈ کاسٹر حافظ احمد کو آفیشل پِن اور سرٹیفیکیٹ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ 

یہ اعزاز کینیڈین پارلیمنٹ کی پاکستانی نژاد ممبر اور پارلیمانی سیکریٹری اقراء خالد نے دیا۔ 

حافظ احمد کو یہ اعزاز پاکستان اور بیرونِ ملک ای کامرس کے فروغ، نوجوانوں کی رہنمائی، پوڈکاسٹ کے ذریعے مثبت سوچ، بین المذاہب ہم آہنگی اور عام افراد کو بااختیار بنانے کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ 

کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ اقراء خالد نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ مثبت سوچ رکھنے والے پاکستانی نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں اور کینیڈا اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

 ’سکائی 47‘ : مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز

پاکستان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبے میں ایک اہم سنگ …