ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

چار ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان 27 جولائی سے 8 اگست تک چار ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہے، جہاں وہ 27 جولائی سے 8 اگست تک قیام کے دوران قومی ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام میچز اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم کا دورہ وزیراعظم کے کھیلوں کے فروغ کے وژن کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کو مزید تقویت ملے گی۔

وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اسپورٹس سفارت کاری کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

حکام کے مطابق اس سیریز کو دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعاون میں اضافے اور بین الاقوامی ہاکی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان ہاکی کے میدان میں بین الاقوامی ٹیموں کی واپسی کو کھیل کی بحالی کے لیے مثبت پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، جبکہ شائقین کو بھی اس سیریز سے دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رضا اللّٰہ پاکستان ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں ایڈجبسٹن کے میدان میں بلے بازی کرتے ہوئے

ایڈجبسٹن ٹیسٹ: رضا اللّٰہ کی طوفانی اننگز، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 129 رنز کی برتری حاصل کر لی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ڈیبیو کرنے والے …