آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
بدھ کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، قلعہ عبد الله ، پسین ، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور گردو نواح میں مطلع جزوی آلود رہنے کا امکان ہے
جبکہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نار وال، گوجرنوالہ ، لاہور ، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور ، رحیم یار خان، بہاولنگر اور گردو نواح میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند اور ہلکی اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09، گوپس، اسکردو، بگروٹ منفی 07، گلگت منفی 06، استور، ہنزہ اور کوئٹہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔