google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گومل یونیورسٹی میں طالب علم کا لڑکی کا لباس پہن کر رقص - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

گومل یونیورسٹی میں طالب علم کا لڑکی کا لباس پہن کر رقص

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے حالیہ تقریب میں پیش آئے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث طالب علم اور دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

گومل یونیورسٹی میں ICIT پروگرام کے دوران ایک طالب علم نے خاتون کے لباس میں ڈانس کیا، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے واقعے کو یونیورسٹی کے ڈسپلن رولز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے طالب علم کو یونیورسٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائس چانسلر نے پروگرام کے منتظم طلبا کے خلاف بھی کارروائی کا حکم جاری کیا اور ان سے غفلت برتنے والے دو اساتذہ کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ترجمان گومل یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی میں اس طرح کے غیر اخلاقی رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس قسم کی حرکات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

وائس چانسلر نے واضح کیا کہ گومل یونیورسٹی کا وقار اور نظم و ضبط اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کمیپ نہیں لگائے گا: محکمہ تعلیم

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولز میں ونٹر کمیپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے