اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

دھند کے باعث موٹروے بند

موٹروے پولیس نے لاہور سے جڑانوالہ تک موٹروے ایم 3 کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کے لیے بہترین اوقات ہیں۔ اس دوران،

ڈرائیور حضرات کو آگے اور پیچھے کی دھند والی فوگ لائٹس کے استعمال کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے مزید کہا کہ شہری معلومات اور مدد کے لیے عوام ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان شدید بارش وارننگ کا نقشہ جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع دکھائے گئے ہیں

پاکستان شدید بارش وارننگ: اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

محکمہ موسمیات کی جانب سے تازہ پاکستان شدید بارش وارننگ جاری کر دی گئی ہے، …