ملک کے بیشتر شہروں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
اسکردو میں پارہ منفی 6ڈگری تک گر گیا جبکہ گلگت میں درجہ حرارت ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شدید برف باری کے باعث شاہراہ کاغان کو ناران جانے والے سیاحوں کیلئے گزشتہ روز بند کر دیا گیا تھا جبکہ ناران اور دیگر بالائی علاقوں میں ہوٹل بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔
برف باری والے علاقوں میں بجلی اور دیگر سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔
ادھر وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں رات گئے بارش ہوئی
محکمہ موسمیات کی جانب سے شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔