ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں: پی سی بی

محسن نقوی اور پی سی بی حکام کی ٹیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی، ٹیم کا بتانا ہے کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر کئی ملا قاتیں کیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بورڈ اپنے موقف پر قائم ہے، جواب کا انتظار ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اپنی شرائط آئی سی سی کو پیش کیں، بورڈ کو آئی سی سی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دبئی میں تعطیلات کی وجہ سے جواب آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گوگل کا نیا موسمیاتی اے آئی ماڈل “ویدر نیکسٹ تھری” متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے موسم کی پیش گوئی کے لیے جدید مصنوعی ذہانت کا نظام …