google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 محکمہ موسمیات کی بارش،برفباری اور سردی میں اضافے کی پیشگوئی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

محکمہ موسمیات کی بارش،برفباری اور سردی میں اضافے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی ہے،بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔  

آج رات موسم کی صورتحال کے بارے میں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ر ہنے کا امکان ہے

تاہم شمال مشر قی،جنوبی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک اور ہلکی بونداباندی کی تو قع ہے۔ 

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کوہستان ،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور، مالاکنڈ،بونیر، کرم،وزیرستان، خیبر، باجوڑ اورمہمند میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،

اس دوران بنوں،ڈیرہ ا سما عیل خان، پشاور، کوہاٹ، کرک، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ مری،گلیات ، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، ملتان، لیہ، بھکر ، بہا ولپور، کوٹ ادو ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال اور گردونواح میں دُ ھند چھا ئےرہنے کی بھی توقع ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ سکھر، کشمور،جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،

بلوچستان کے اضلاع بارکھان، قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ،ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد،جھل مگسی، بو لان،جعفر آباد، ژوب، شیرانی ، موسیٰ خیل، نصیر آباد ،لورالائی، سبی، کوہلو اورآوران میں میں چند مقامات پر بارش کا امکان۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔

  اس کے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے