google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان جیل سے رہا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان جیل سے رہا

سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے آج مطیع اللّٰہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔

سینئر صحافی کی رہائی کی روبکار پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عمل درآمد سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہمارے پاس جگہ کم ہے، مطیع اللّٰہ کو جہلم یا اٹک لے جا کر روبکار پر عمل کروائیں۔

مطیع اللّٰہ جان کا گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسمانی ریمانڈ ختم کردیا تھا، اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل پر مطیع اللّٰہ جان کو جیل منتقل نہیں کیا تھا، آج مطیع اللّٰہ جان کی ضمانت ہونے پر روبکار جاری ہوئی۔

سینئر مطیع اللّٰہ جان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ان کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے