google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیلم منیر شادی کے بندھ میں بندھنے والی ہیں؟ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

نیلم منیر شادی کے بندھ میں بندھنے والی ہیں؟

ریمپ پر دلہن کے روپ میں ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔

مختلف سوشل میڈیا پیچز کی جانب سے خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

نیلم منیر کی شادی کے منتظر ان کے مداحوں کے لیے خوش خبری ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ رواں سال کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

سوشل میڈیا کی خبروں کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریب پاکستان میں نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گی۔

نیلم منیر کی شادی کی خبر سن کر فینز بے انتہا خوش ہیں اور اس حوالے سے متجسس نظر آرہے ہیں کہ ان دولہا کون ہو گا؟ تاہم خود نیلم منیر نے اس خبر کی فی الحال تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل 32 سالہ اداکارہ نیلم منیر نے ’جیو نیوز‘ کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی تھی جہاں ان کی والدہ نے اداکارہ کے چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ نیلم منیر کو شادی کے لیے راضی کر لیا ہے۔

اس انٹرویو میں اداکارہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ میں کسی بھی وقت شادی کر لوں گی، میں نے کچھ خاص سوچا ہوا نہیں ہے اور نہ ہی شادی میں تاخیر کا میرا کوئی خاص ارادہ ہے۔

اسی پروگرام میں نیلم منیر نے ایک مداح کے سوال پر مستقبل میں ہونے والے اپنے ہمسفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے بس ایک اچھا، شریف، نماز پڑھنے والا اور دین دار شخص چاہیے، خوبصورتی بعد میں آتی ہے، مجھے خوبصورتی سے اتنی غرض نہیں ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے