پاکستان نے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں زمبابوے کو جیت کے لئے 304 رنز کا ہدف دے دیا۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے شاندار سنچری سکور کی اور 99 گیندوں پر 103 رنز بنائے
عبداللہ شفیق نے 50، کپتان محمد رضوان نے 37 ، صائم ایوب نے 31 اور سلمان آغا نے 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔
طیب طاہر 29 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔