ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی پشاور پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پشاور پہنچ گئے۔

اسلام آباد میں احتجاج کے بعد مانسہرہ پہنچنے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور پہنچ گئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی مانسہرہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور پہنچے۔

دونوں رہنما اسلام آباد میں روپوش ہونے کے بعد دو دن تک اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے گھر پر مقیم تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے مانسہرہ میں پریس کانفرنس بھی کی تھی جس کے دوران انہوں نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی کا دھرنا ایک تحریک ہے جو عمران خان کی کال تک جاری رہے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں دبئی اسٹیڈیم میں سری لنکن اور پاکستانی خواتین کرکٹرز میچ کے دوران

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف سنسنی خیز کامیابی، فائنل میں جگہ پکی

سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم نے خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان کو 4 …