احتجاج میں ناکامی پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی کے اعلان کے بعد صاحبزادہ حامدرضا نے پی ٹی آئی کورکمیٹی سے مستعفی دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اکرم راجہ لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، مگر ان کی کارکردگی پر مسلسل تنقید کی گئی۔
ذرائع کے مطابق راستے بند ہونے کے باعث سلمان اکرم راجہ نے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا، لیکن وہ لاہور میں بھی اپنے ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر، سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی کے پاور شو کی ناکامی کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق حامد رضا قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور وہ پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات کے بعد یہ اقدام کریں گے۔