یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کاامکان ہے،
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مٹی کا تیل 4 روپے فی لٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے ،
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہو گا،
وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔