google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئینز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں: پی سی بی - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

چیمپئینز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں: پی سی بی

پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق جمعے کے روز ہونیوالی آئی سی سی بورڈ ڈائریکٹر میٹنگ سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رابطہ کرکے بتادیا ہے کہ ہم ٹورنامںٹ کی میزبانی کے موقف پر قائم ہیں اور اس میں کسی ملک کو شریک نہیں بنائیں گے۔

بورڈ ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پاس مسئلے کا کوئی قابل قبول حل ہے تو میٹنگ سے پہلے ہی ہمیں آگاہ کرے تاکہ ہم تیار ہوکر آئیں اور کسی فیصلے حتمی فیصلے تک پہنچ سکیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت جا کر کھیلے لیکن وہ اپنی ٹیم یہاں بھیجنے سے انکار کر دے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …