پیر , اکتوبر 13 2025

ڈالر سستا ہوگیا، پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

بیس دسمبر سے اب تک 1.08 روپے کی کمی ہوچکی ہے

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہے، آج بھی پاکستانی کرنسی 27 پیسے تگڑی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کی کمی ہوگئی، جو 282.20 روپے سے کم ہوکر 281.93 روپے پر آگئی۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہے، جس میں 20 دسمبر سے اب تک 1.08 روپے کی کمی ہوچکی ہے اور نرخ 283.01 سے 281.93 روپے ہوگئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …