google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شیخ رشید کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

شیخ رشید کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

ایئرپورٹ پر بائیومیٹرک کرانے والا شخص میرا راستہ روکنا چاہتا ہے، پریس کانفرنس

سربراہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق ریٹرننگ آفیسر ( آر او ) کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے ٹی وی سے علم ہوا کہ میرے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں، ابھی تک آر او نے میری نا اہلی کی کاپی نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں ۔عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے وہ اہم رہنما جن کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر بائیومیٹرک کرانے والا شخص میرا راستہ روکنا چاہتا ہے اور کرپٹ شخص کو پاکستان لانے کیلئے قانون کا جنازہ نکالا گیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا کہ میں مری کے ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرا ہوں، میں خانہ کعبہ کی قسم اٹھاتاہوں، میں نے مری کا ریسٹ ہاؤس دیکھا ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آر او کا فیصلہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، میں اصلی اور نسلی ہوں اور آخر تک کھڑا رہوں گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …