ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

ن لیگ اور پی پی میں اختیارات کی سرد جنگ

مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے مابین اختیارات کی سرد جنگ منطقی انجام کی طرف گامزن،

سینیٹ،پارلیمان اور سیاسی طاقت کے بل بوتے پر پیپلز پارٹی کو ن لیگ پر نفسیاتی برتری حاصل جبکہ آئینی اصلاحات اور ترامیم کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کی نظریں پنجاب پر جم گئیں۔

باوثوق اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سیاسی بصیرت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ن لیگ اور ان کے حمایتی وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کوپی ٹی آئی  کی قیادت کے دو بدو کردیا،

دھرنوں، جلسوں، ریلیوں پر وزیر اعلی پنجاب کو ٹف ٹائم دیکر  حکومت کی کارکردگی کو عوام کی نظروں سے اوجھل بنا دیا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ پنجاب اور وفاق میں حکومتی انٹرنل چینج لایاجاسکتا ہے،

پیپلز پارٹی اس مرتبہ ایسے طاقتور سیاسی اختیارات ن لیگ سے پنجاب کی سطح پر مانگ سکتی ہے جس سے انکار پر ن لیگ دھڑن تختہ کی نذر بھی ہوسکتی ہے اور اگر مطالبات پورے ہوگئے تو ن لیگ عوامی حلقوں میں کمزور پڑ جائے گی۔

باوثوق ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں بنیادی اور بڑی تبدیلیاں رونما ہونگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں دبئی اسٹیڈیم میں سری لنکن اور پاکستانی خواتین کرکٹرز میچ کے دوران

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف سنسنی خیز کامیابی، فائنل میں جگہ پکی

سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم نے خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان کو 4 …