جمعرات , جنوری 29 2026

VPNs بندش سے سالانہ 1 ارب ڈالرز نقصان کا خدشہ

VPNsبندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو سالانہ 1 ارب ڈالرز نقصان کا خدشہ،

پاکستان سافٹ وئیر ہاوسز ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وی پی اینز کی بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو سالانہ 1 ارب ڈالرز کا نقصان ہو گا ،

وی پی اینز کے حوالے سے حکومتی فیصلے کو آئی ٹی انڈسٹری کیلئے زہر قاتل قرار دیدیا،

چیئرمین پاشا سجاد مصطفیٰ سید نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا وی پی این کی بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کا بزنس زیرو ہوجائے گا،

وی پی اینز کی بندش سے ایک سال میں آئی ٹی انڈسٹری کو 1 ارب ڈالرز کا نقصان ہوگا اور ایک سال کے بعد آئی ٹی انڈسٹری کا بزنس مزید کم سے کم ہوتا جائے گا،

چیئرمین پاشا نے کہا وی پی این پر پابندی لگانے کی وجہ بتائی گئی ہے کہ دہشتگرد اسے استعمال کرتے ہیں، نیشنل سیکورٹی کے مسائل بہت اہم ہیں اور دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی ہیں، دہشت گردی کیخلاف اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستانی کرکٹرز کے مبینہ مالی فراڈ

پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز ایک مبینہ مالی فراڈ کا شکار ہوئے ہیں جس …