google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹی20 میں حارث رؤف مشترکہ کامیاب ترین بالر - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ٹی20 میں حارث رؤف مشترکہ کامیاب ترین بالر

دورہ آسٹریلیا کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر حارث رؤف نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے مشترکہ کامیاب ترین بولر بن گئے۔

سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 شکار کیے، اس کارکردگی کے بعد وکٹوں کی تعداد بھی شاداب خان کی طرح 107 ہوگئی ہے۔

جس کے بعد لیگ اسپنر شاداب خان اور حارث اب مشترکہ طور پر پاکستان کے کامیاب ترین بولر بن گئے ہیں۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے 72 جبکہ شاداب نے 96 اننگز میں 107 وکٹیں اڑائیں، شاہد آفریدی 96 اننگز میں 97 شکار کرکے تیسرے نمبر پر رہے جبکہ انکے داماد شاہین آفریدی 72 اننگز میں 96 وکٹیں لے چکے ہیں۔

حارث نے آسٹریلیا میں کسی بھی غیر ملکی بولر کی بہترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا، اس سے قبل سری لنکا کے نوان کولاسیکیرا نے 2017 میں گیلگونگ میں 31 رنز دے کر 4 وکٹیں لی تھیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …