google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 KP وزیراعلیٰ ہاؤس پی ٹی آئی سرگرمیوں کا مرکز - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

KP وزیراعلیٰ ہاؤس پی ٹی آئی سرگرمیوں کا مرکز

وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر بختونخوا ہاؤس پی ٹی آئی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ، بلوچستان کے عہدیداروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا۔

ملاکنڈ ریجن سے عبدالطیف، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، سلیم الرحمٰن نے اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہزارہ ریجن اجلاس میں عمر ایوب، اکبر ایوب، ارشد ایوب، فضل الحق نے نمائندگی کی۔

بلوچستان سے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر صفیہ کاکڑ اور پانچ ممبرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اجلاسوں میں اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی نے بات چیت کی، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا۔

بشریٰ بی بی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جہدوجہد تیز کی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ 24 نومبر کو تمام ریجنز اور بلوچستان سے کارکنوں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …