google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو 13 رنز سے فیصلہ کن شکست - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو 13 رنز سے فیصلہ کن شکست

ین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دئے گئے 148 رنز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی،

آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ پوری قومی ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا،

تاہم صرف 12 کے مجموعے پر بابر اعظم 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، صاحبزادہ فرحان بھی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان 26 گیندوں پر 16 رنز اسکور کیے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ سڈنی میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا کے اوپنر بیٹرز کی تیز بیٹنگ لیکن جیک فریزر کو حارث رئوف نے 52 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھا دی، دوسری وکٹ بھی حارث رئوف کے حصے میں آئی، جوش انگس ان کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

56 کے مجموعی اسکور پر میتھیو شارٹ نے 32 رنز بنائے تھے کہ عباس آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 86 رنز پر گری، مارکس اسٹوئنس 14 رن بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 95 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، میکسویل 21 رنز بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کو کیچ تھما بیٹھے۔

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 115 کے اسکور پر گری، ٹم ڈیوڈ نے 18 رنز بنائے اور حارث رئوف کی گیند پر عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، ساتویں وکٹ زوئیر بارلیٹ کی گری انہیں حارث رئوف نے بولڈ کیا۔

مقررہ اوورز میں آسٹریلیا نے نو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 148 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 4 ، سفیان مقیم نے دو جبکہ عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا کہ پچھلا میچ 7اوور تک محدود تھا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،ہمارے پاس اچھی بالنگ لائن ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں بہترکاکردگی کا مظاہرہ کریں گے،ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے،حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسر ے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پلیئنگ الیون کی قیادت محمد رضوان کریں گے، بابراعظم،صاحبزادہ فرحان،سلمان علی آغا، عثمان خان،عرفان خان،عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور سفیان مقیم ٹیم کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں کپتان جوش انگلس، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، ایرون ہارڈی، زوئیر بارلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …