پیر , دسمبر 1 2025

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس آج سے بحال کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج صبح 9 بجے روانہ ہوئی جبکہ چمن کے لیے ٹرین آج بھی معطل رہے گی۔

محکمہ ریلویز نے کوئٹہ اسٹیشن پر بم دھماکے کے بعد امن و امان کے پیش نظر دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس معطل کی تھی۔ جسے 4 روز بعد بحال کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ ہفتے کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیڈرل بورڈ نے SSC Part-I اور Part-II 2025 کے نتائج کا اعلان کیا

وفاقی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے 28 نومبر …