بدھ , جون 17 2026

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج لندن میں ملاقات کا امکان

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان  ساتھ آج ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی، ملاقات آج دن یا رات کے کھانے پر ہو گی ۔

مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ تشریف لائیں گے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہو گی۔

واضح رہے مولانا فضل الرحمن چند روز قبل جے یو آئی کے رہنمائوں مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار کے ہمراہ لندن پہنچے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات

ناروے نے عراق کو شکست دے دی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے …