google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سوئی گیس کمپنی کا صارفین کو 11 ارب روپے کے زائد بل بھیجنے کا انکشاف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

سوئی گیس کمپنی کا صارفین کو 11 ارب روپے کے زائد بل بھیجنے کا انکشاف

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اضافی بل خسارہ اور گیس چوری چھپانے کے لئے صارفین کو11 ارب روپے کے زائد بل بھیج دئے۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو جولائی 2023 سے مئی 2024 تک زائد بل بھیجے گئے۔

11 ارب روپے کے بل کا مجموعی والیم 23 ارب کیوبک فٹ ہے، جبکہ کمپنی کا یو ایف جی 18 سے کم کرکے 10 فیصد دکھایا گیا، جس کا مقصد خسارے میں جانے والی کمپنی کو منافع میں تبدیل کرنا ہے۔

چوری، سلومیٹر اور پی یو جی کے نام پر اربوں روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالا گیا۔

ایس ایس جی سی کے مجموعی صارفین کی تعداد 35 لاکھ سے زائد ہے، بلوچستان میں بھی صارفین کو سلومیٹر کے نام پر چارجز کا سلسلہ جاری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …