google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب میں سموگ کی صورتحال انتہائی خراب: موٹرویز بند - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پنجاب میں سموگ کی صورتحال انتہائی خراب: موٹرویز بند

پنجاب میں سموگ کی صورتحال آج بھی انتہائی خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر ہے اور صبح سویرے شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 714 تک پہنچ گیا ہے۔

پنجاب میں شدید سموگ کے باعث کئی شہروں میں حد نگاہ نہایت کم ہوگئی۔ دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور تک دھند اور سموگ کے باعث بند ہے۔ لاہور سیالکوٹ اور موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں اور گاڑیوں میں دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بھی سموگ کیس میں ورک فرام ہوم پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور مارکیٹیں آٹھ بجے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، ساتھ ہی دھواں پھیلانے والی تمام گاڑیاں قبضے میں لینے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب حکومت نے بھی ورک فرام ہوم پالیسی پر کام شروع کردیا ہے، ملازمین نجی ہوں یاسرکاری کام گھر بیٹھ کر کریں گے۔

لاہور میں گیارہ اور بارہ نومبر کو مصنوعی بارش برسانے کی بھی تیاری ہونے لگی ہے۔ اٹھارہ اضلاع میں پارکس اور تفریح گاہیں دس روز بند رہیں گی۔

عدالت نے دو ہفتوں کے لیے اتوار کے دن کمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا حکم بھی دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …