google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ کےگورننگ بورڈ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیاہے جس میں ممکنہ طور پر پی سی بی میں اہم تبدیلیوں کے حوالے سے منظوری لی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق بی او جی میٹنگ چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گی ،  

اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور ٹورنامنٹ کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔

اس کے علاوہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پی سی بی میں اہم تبدیلیوں کے حوالے سے بھی منظوری لیئے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں ممکنہ طور پر سی او او کی تبدیلی کے حوالے سے بھی فیصلہ متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کو عہدے سے ہٹاکر کمشنر پی ایس ایل لگایا جائے گا،

سلمان نصیر کی جگہ سمیر احمد سید سی او او کا چارج سنبھالیں گی ،

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …