google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا: علیمہ خان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا: علیمہ خان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے عوام کا ووٹ چوری کیا گیا ہے۔ 

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا۔ 

انھوں نے کہا پی ٹی آئی ایک منظم جماعت ہے ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں لیڈر شپ موجود ہے، احتجاج کو آرگنائز کرنے کیلئے لیڈر شپ فیصلہ کرے گی۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ کسی اور ملک پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، کیا ہم چاہتے ہیں باہر سے کوئی ہدایات دے بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں؟

علیمہ خان نے مزید کہا کہ اگر ہمیں حق لینا ہے تو کسی اور ملک پر تکیہ نہیں کرنا ہے، سمجھ نہیں آ رہی ڈیل کی باتیں کون کر رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …