google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

حکومت پاکستان نے عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کاعمل شروع کردیا۔

حکومت پاکستان نے ابتدائی طورپر 50 پاکستانیوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق عراق سے ڈی پورٹ ہونے والے 1 ہزار 500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عراق سے ایک ہزار 500 سے زائد پاکستانی شہری گزشتہ 6 ماہ میں ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں عراق میں ایک ہزار 200 پاکستانی شہری گرفتار ہوئے تھے۔

پاکستان کے سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ عراق میں چوری کی وارداتوں منشیات بیچنے اور بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث پاکستانی شہریوں پر عراقی حکام نے کریک ڈاؤن کیا تھا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستانی شہری چوری، منشیات بیچنے، بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکیے گئے تھے،

گرفتار کیے گئے پاکستانی شہریوں میں سے 800 کو پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کے 800 پاکستانیوں کے ڈی پورٹ کرنے پر 3 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے،گرفتار افراد میں 66 خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ذرائع سفارت خانے کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد زائرین کے ویزے پر عراق گئے تھے، گرفتار افراد میں 900 کے قریب افراد غیر قانونی طور پر عراق میں رہائش پذیر تھے۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کو ایوان بالا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 50 ہزار پاکستانی زائرین عراق میں جاکر غائب ہوئے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کمیٹی اجلاس میں انکشاف کیا تھا کہ 50 ہزار کے قریب پاکستانی عراق میں جا کر غائب ہو ئے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …