google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز اب ایک ہی ٹیم میں...... - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز اب ایک ہی ٹیم میں……

افریقا کرکٹ ایسوسی ایشن نے تقریباً دو دہائیوں بعد ”افرو ایشیا کپ“ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے۔

افرو ایشیا کپ اس سے قبل دو بار 2005 اور 2007 میں کھیلا جاچکا ہے۔

اس کا 2005 میں پہلا ایڈیشن جنوبی افریقا اور 2007 میں دوسرا ایڈیشن بھارت میں کھیلا گیا تھا،

تیسرا ایڈیشن 2009 میں کینیا میں شیڈول تھا جو منعقد نہیں ہوسکا تھا۔

ٹورنامنٹ بحال ہونے کی صورت میں ایشیا الیون، افریقہ الیون کے خلاف کھیلے گی

جس سے بھارتی اور پاکستانی کرکٹرز کو ایشیا الیون میں ایک ہی ٹیم کیلئے کھیلنے کا موقع میسر آئے گا۔

ماضی میں انضمام الحق، ایم ایس دھونی، محمد یوسف، شعیب اختر اور سچن ٹنڈولکر جیسے لیجنڈز ایشیا الیون کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …