google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پالیسی اسٹیٹمنٹ عمران سے ملاقات کے بعد, مرضی کے ججز لانا چاہتے ہیں: PTI - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پالیسی اسٹیٹمنٹ عمران سے ملاقات کے بعد, مرضی کے ججز لانا چاہتے ہیں: PTI

قومی اسمبلی سے ججز کی تعداد اور سروسز چیفس کی مدت میں اضافے کے بلز کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے

ترمیم فوج کیلئے اچھی نہیں، بہت سے افسران کی حق تلفی ہوگی، یہی قوانین شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے خلاف استعمال ہوں گے‘ یہ اپنی مرضی کے ججز لانا چاہتے ہیں‘عمران خان سے ملاقات کے بعد پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔ 

پیر کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ فارم 47 کی رجیم نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کی،

اپوزیشن کو ٹائم دیئے بغیر بل بلڈوز کئے گئے‘سروسز چیفس کی مدت میں توسیع سے بہت سے افسران کی حق تلفی ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …