google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ابتدائی سیشن میں ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس کے اضافے کے بعد 91 ہزار 900 پوائنٹس سے بڑھ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 1084 پوائنٹس یا 1.18 فیصد اضافے کے بعد 91 ہزار 944 پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 28 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 91 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے قبل 25 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …