google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم منظوریاں آج ہوں گی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم منظوریاں آج ہوں گی

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اڑھائی بجے ہوگا جس میں کابینہ حج پالیسی 2025 کی منظوری دے گی۔

اس کے علاوہ 16 نکاتی ایجنڈے میں اسلام آباد سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چیئرمین این آئی آر سی کی تقرری، جموں و کشمیراسٹیٹ پراپرٹی بجٹ کی منظوری شامل ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے لیے ججز کی تعداد سمیت اہم قانون سازی آج متوقع ہے۔

اجلاس میں کابینہ حج پالیسی 2025 کی منظوری دی جائے گی جس میں وفاقی کایبنہ 16، سینیٹ 39 اور قومی اسمبلی میں 7 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔

تینوں اجلاس آج دوپہر کے بعد ہونے جارہے ہیں، حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …