ورسٹائل اور سنیئر اداکارنعمان اعجاز نے حال ہی میں میڈیا پروڈکشنز کے ایک شو میں شرکت کی۔ انٹرویو میں انہوں نے اللہ پر اپنے ایمان اور توکل کے بارے میں بات کی۔
اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہر چیز اللہ کی طرف سے ہمارے پاس آتی ہے ورنہ یہ ساری نعمتیں ہمیں کیسے ملیں گی، ہم خود کیا کر سکتے ہیں؟ کچھ نہیں، تو ہمیں اللہ کی بے شمار نعمتوں کا ہمیشہ شکر ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ آپ لوگوں کو متاثر کرنے کے لیے نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ یہ ایک سچی حقیقت ہے کہ ہمارا ایمان مضبوط ہونا چاہیے۔ میں ہمیشہ نوجوانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ االلہ پریقین رکھیں اور ہمیشہ اللہ سے امیدیں باندھ کر رکھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا، مجھے اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے طویل انتظارکرنا پڑا ہے۔ میں جدوجہد کے دورسے گزرا ہوں۔ لوگ میرے بیانات کا بہت مذاق اڑاتے ہیں لیکن میں منفی باتوں پر توجہ نہیں دیتا۔ بس آپ کو چاہیے کہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور توجہ کے ساتھ کام کریں۔
نعمان اعجاز کا یہ بھی کہنا تھا کہ،اللہ پر اپنا توکل مضبوط کریں۔ اور ہرحال میں ہمیشہ اللہ کا شکر ادا کریں۔ زندگی میں حاصل ہونے والی ناکامی کے بعد اللہ پرالزام نہ لگائیں۔ خالق آپ کے بارے میں برا نہیں سوچ سکتا۔