google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شہبازشریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

شہبازشریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف اورسعودی ولی عہد  محمد بن سلمان کےدرمیان فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فورم کےموقع پر دوطرفہ ملاقات ہوئی جس دوران شہبازشریف نے خادم حرمین شریفن شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صحت و تندرستی کیلئے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پرمحمد بن سلمان نے شکریہ ادا کیا جبکہ وزیراعظم نےپرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد ووزیراعظم سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ۔ شہبازشریف نے کہا کہ   سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔

شہبازشریف اور محمد بن سلمان نے پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا  جبکہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے دائرہ کار میں جاری دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق  کیا ۔

وزیر اعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے سعودی وفد کے حالیہ دورے کا ذکر کیا  اور اس دورے کے دوران دستخط کردہ  مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) کی بنیاد پر پاک سعودی معاشی شراکت کا احاطہ کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری  اسرائیلی جارحیت  پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں بے پناہ تباہی ہوئی ہے۔ 

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات اس امر کی عکاس ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …