google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عاصمہ جہانگیرکےانڈیپنڈینٹ گروپ کو برتری حاصل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

عاصمہ جہانگیرکےانڈیپنڈینٹ گروپ کو برتری حاصل

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک موصول ہونے والے غیرحتمی نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کو پروفیشل گروپ پر برتری حاصل ہے۔

لاہور میں غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے رؤف عطا نے 558 اور پروفیشنل گروپ (حامد خان گروپ) کے منیر کاکڑ نے 484 ووٹ حاصل کیے اور یوں انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار روف عطا نے کامیابی حاصل کی۔

ملتان سے غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا نے 125 ووٹ لیے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ  85 ووٹ لے سکے اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار نے 40 ووٹوں کی لیڈ سے میدان مارلیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسلام آباد میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری جہاں ہے تاہم غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا190  ووٹ لے کر آگے ہیں، پروفیشنل گروپ کے منیر کاکڑ 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

سپریم کورٹ اسلام آباد سے انڈیپنڈنٹ گروپ کے میاں محمد رؤف عطاکو 30 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطا نے غیرحتمی نتیجے کے مطابق پورے خیبرپختونخوا میں کلین سوئپ کیا اور پشاور سمیت پانچ پولنگ اسٹیشنز پر میاں رؤف عطا نے 44 ووٹ کی برتری سے کامیابی حاصل کرلی۔

پشاور سے بھی انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے میاں محمد رؤف عطا 127 ووٹ لے جیت گئے، غیرحتمی نتیجے کے مطابق حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ کو 123 ووٹ ملے اور میاں محمد رؤف 3 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے۔

خیبرپختونخوا کے شہر بنوں سے صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ میاں محمد رؤف عطا 21 ووٹ لے کر جیت گئے، حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 10 ووٹ لے سکے۔

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان سے میاں محمد راوف عطا 25 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 11 ووٹ لے سکے، سوات سے بھی صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب ہوا جہاں میاں محمد رؤف عطا نے 20 اور منیر کاکڑ نے  12 ووٹ لیے۔

غیر حتمی نتیجہ میاں رؤف عطا نے ایبٹ آباد سے 7، بنوں سے 11، ڈی آئی خان سے 14، سوات سے 8 اور پشاور کے پولنگ اسٹیشن سے 4 ووٹوں کی برتری سے کامیابی سمیٹ لی۔

 حیدرآباد سے بھی غیرحتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا نے 50 ووٹ لیے کر کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ  34 ووٹ لے سکے اور انہیں 16 ووٹ سے اسٹیشن میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …