google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلامی یونیورسٹی گرلز ہاسٹل فیس میں اضافہ واپس - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

اسلامی یونیورسٹی گرلز ہاسٹل فیس میں اضافہ واپس

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی شعبہ فنانس و پرو کیو رمنٹ نے گرلز ہاسٹل فیس میں اضافے کاباقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے،

اس سے قبل گزشتہ رات بھی انتظامیہ کی جانب سے ڈائر یکٹر ایڈمن کی جانب سے فیس میں اضافہ واپس لینے کا نوٹی فکیشن طالبات کی جانب سے چھ گھنٹے کے احتجاج کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

شعبہ فنانس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرلز ہاسٹل میں بجلی، گیس اور پانی کے چارجز دو ہزار ماہانہ اور دس ہزار فی سمسٹر کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک واپس لے لیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی طالبات جو یہ چارجز ادا کر چکی ہیں ان کی ادائےگیاں اےڈجسٹ کر دی جائیں گی۔

نوٹی فکیشن کی کاپی تمام ڈینز، چئیرپرسنز سمیت تمام شعبہ جات، سکیورٹی آفےسر ، پرو وسٹ سمیت ریکٹر، صدر اور نائب صدر کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز طالبات نے یونیورسٹی بسیں رکوا کر ہاسٹل فیس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے پولیس بلا لی گئی تھی۔

بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹل چارجز میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے لیا گےا تھا جس کے بعد طالبات نے احتجاج ختم کر دیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کمیپ نہیں لگائے گا: محکمہ تعلیم

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولز میں ونٹر کمیپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔ …