google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شاہ رخ خان اور سہانا کی ڈانس ویڈیو کی انٹرنیٹ پر دھوم - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

شاہ رخ خان اور سہانا کی ڈانس ویڈیو کی انٹرنیٹ پر دھوم

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کی دبئی میں باپ بیٹی ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ 

حالیہ دورے میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان اور بیٹی سہانا کے ساتھ دبئی میں موجود تھے۔

وہاں ایک برانڈ ایونٹ میں شرکت کے دوران شاہ رخ خان کی یہ پیاری ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں وہ بیٹی کے ساتھ ڈانس کرتے اور خوشگوار لمحات شیئر کرتے نظر آئے۔

مداحوں نے شاہ رخ خان کے نئے سالٹ اینڈ پیپر لک کو بھی سراہا اور دل و جوش کے ساتھ سوشل میڈیا پر تبصرے کیے۔ 

ویڈیو میں سہانا اپنے والد کے ساتھ بات چیت کرتی اور لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔

یاد رہے کہ یہ باپ بیٹی جوڑی جلد ہی فلم ‘کنگ’ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے گی، جسے معروف ہدایتکار سجوئے گھوش اور پروڈیوسر سدھارتھ آنند بنا رہے ہیں۔ 

فلم میں سہانا خان کا تھیٹر ڈیبیو ہوگا اور کہا جارہا ہے کہ ابھیشیک بچن فلم میں ولن کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

اس فلم کے بارے میں مزید تفصیلات اور شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک بڑا اعلان بھی متوقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …