google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی سی بی کا براڈ کاسٹرز سے تحفظات کا اظہار - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی سی بی کا براڈ کاسٹرز سے تحفظات کا اظہار

پی سی بی نے کمنٹری کے دوران تبصرے میں رمیز راجہ کی جانب سے نامناسب الفاظ کے استعمال پر براڈ کاسٹرز سے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز کمپنی رمیز راجہ کے خلاف کارروائی بھی کرسکتی ہے۔یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کے باوجود کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو کی تھی۔

رمیز راجہ نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں پر طنز کیا جبکہ میچ کے اختتام کے بعد پاکستان کے کپتان سے بات چیت پر انہیں ٹوکتے رہے۔

سیریز کے دوران لیے گئے فیصلوں پر سوالات کیے جس کے جوابات پر انہوں نے اعتراضات بھی کیے،رمیز راجہ نے ایک موقع پر نعمان علی کے بارے میں کہا کہ لگتا ہےکہ نعمان میں خون کی کمی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر رمیز راجہ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس حوالے سے تاحال  کمنٹیٹر کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …