ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کا ڈئیلسزسنٹر کا دورہ،ویویڈ پیغام میں انسانیت کیلئے خدمات کو سراہا
عبدالعلیم خان ہمت ،جرات اور صلہ رحمی کا استعارہ ہے۔ وہ علیم خان جس نے کئی بجھتے چولہے جلائے، جومفلسوں کی آوازاور بے سہاروں کا سہارا ہے،
عبدالعلیم خان وہ مسیحا ہے جس نے کتنوں کوموت کے منہ سے نکالا، جو عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہے اور خدمت کا ذریعہ فلاحی امور ہوں یا سیاست ، علیم خان کا مطمع نظر محض عوام کی دادرسی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
گزشتہ دنوں ٹک ٹاک سٹارجنت مرزا نےعبدالعلیم خان فائونڈیشن زیر انتظام چلنے والے سروسز ہسپتال میں قائم ڈائیلسز سنٹرکا دورہ کیااور لوگوں کی عیادت کی،
اس حوالے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں ٹک سٹار کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان فائونڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے اس سنٹرمیں لوگوں کا جدید ٹیکنالوجی کیساتھ مفت علاج کیا جارہا،اور یہاں پر دی جانے والی تمام سہولیات مفت ہیں۔
جنت مرزا نےڈائیلسز سنٹرمیں زیر علاج لوگوں سے گفتگو بھی کی، جہاں ایک بزرگ مریضہ نےعبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو بتایا کہ مجھے دوسرے ڈاکٹروں نے جواب دیدیا تھا۔
ویڈیومیں جنت مرزا کا کہنا تھا کہ صرف انتا ہی نہیںعبدالعلیم خان فائونڈیشن نے پورے لاہور میں9 سے زائدفری ڈسپنسریاں بھی قائم کی ہیں، جہاں آپ ف ڈاکٹروں سے فری مشورہ بھی لے سکتے ہیں، اور یہاں پرمریضوں کو تمام ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔