google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایک دوسرے کو تنگ نہیں کرتے،ہماری شادی اچھی چل رہی ہے: بشریٰ انصاری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایک دوسرے کو تنگ نہیں کرتے،ہماری شادی اچھی چل رہی ہے: بشریٰ انصاری

پاکستان کی معروف سینئر اور زندہ دل اداکارہ بشریٰ انصاری اور ان کے شوہر اقبال حسین نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سینیئر اداکارہ نے وی لاگ شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی شدہ زندگی پر تبصرے کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے انداز میں جواب دیا ہے۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کینیڈا میں اپنی مصروفیات بیان کی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کے اختتام پر اپنے شوہر اقبال حسین سے بھی ملوایا جو ان دنوں رمضان کے لیے ڈرامہ لکھنے میں مصروف ہیں۔

مذکورہ وی لاگ کے اختتام پر اقبال حسین نے بشریٰ انصاری سے کہا کہ آپ کیا کہہ رہی تھی؟ لوگ کس طرح کے تبصرے کر رہے ہیں؟

جس پر بشریٰ انصاری نے بتایا کہ لوگ میری ویڈیوز اور پوسٹس کے کمنٹ میں تبصرے کرتے ہیں کہ جب شوہر سے الگ ہی رہنا تھا تو شادی کیوں کی؟

صارفین کے تبصرے سننے کے بعد اقبال حسین نے بشریٰ انصاری کو مشورہ دیا کہ ایسے لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہ کیا کریں اب ہم ہر وقت کیمرے کے سامنے، ایک دوسرے کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، کبھی کبھی چل جاتا ہے، ہماری اپنی بھی زندگی ہے۔

مذکورہ وی لاگ میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو تنگ نہیں کرتے، اس لیے ہماری شادی اچھی چل رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا یہی طریقہ ہے اور اگر ہم ایک دوسرے کے سر پر چڑھ گئے تو ہم ایک دوسرے سے تنگ آ جائیں گے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جتنا اچھا وقت گزارنے کا موقع ملے ہمارے لیے وہ بہت ہے، اس پر خدا کی شکر گزار ہوں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …