اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع

سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے دو ہفتہ قبل لندن آنا تھا لیکن وہ 26ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔

نواز شریف ایک ہفتہ تک لندن پہنچیں گے۔ نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے،

حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو امریکا کا ویزا اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ نواز شریف تقریباً ایک برس کے بعد لندن آرہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …