google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PGC طالبہ سے زیادتی کی جھوٹی خبرسوشل میڈیا پر پھیلانے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

PGC طالبہ سے زیادتی کی جھوٹی خبرسوشل میڈیا پر پھیلانے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کی غیر مصدقہ خبر سوشل میڈیا پر پھیلانے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی، جس کا پہلا اجلاس آج ہی طلب کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انوسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں تین پولیس افسر اور تین حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کی تفتیش کرے گی، تحقیقات میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف اکسانے کی ترغیب دینے والوں کی نشاندہی کی جائےگی۔

اسی طرح سوشل میڈیا پر لڑکی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی سراغ لگایا جائے گا، ایس ایس پی محمد نوید نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہی طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے 385 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ پولیس نے منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …