google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ چوتھے روز ہی آ گیا، دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے لیے پاکستان کے صرف 2 اسپن بولرز ہی کافی ثابت ہوئے۔

297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 144 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج دن کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کو پہلی اور مجموعی طور پر تیسری کامیابی ساجد خان نے دلائی جب انہوں نے اولی پوپ کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔

کچھ ہی دیر بعد انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 55 رنز پر گر گئی جب جو روٹ کو 18 رنز پر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

بعد ازاں تھوڑے ہی وقفے سے انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 78 اور چھٹی وکٹ 88 رنز پر گری۔

ہیری بروک 16 اور جیمی اسمتھ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی ساتویں وکٹ 125 اور آٹھویں وکٹ 138رنز پر گری جبکہ آخری 2 وکٹیں 144 رنز پر گریں۔

تین ٹیسٹ کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

گزشتہ روز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنا لیے تھے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، اس طرح انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 291 رنز بنا سکی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …